n00887587 b

افغانستان کے سابق وزیراعظم19اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرینگے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ کا دورہ پاکستان۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبسڈر محمد صادق نے دورے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ گلبدین حکمت یار 19سے 21 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ افغانستان کے سابق وزیراعظمدورے کے دوران صدر وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے ۔ تین روزہ دورے کے دوران چیرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے ۔حکمت یار ایک تھینک ٹینک سے خطاب اسر صحافیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری ڈیفنس مقرر، اعلامیہ جاری کر دیا گیا