پی ٹی ایم رہنما اور ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا
پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔پی ٹی ایم کی جانب سے منظور پشتین کی گرفتاری پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔محسن داوڑ نے اعلان کیا تھا کہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کریں گے۔تاہم اب محسن داوڑ اور علی وزیر کی گرفتاری کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
جب کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو دو روز قبل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔