basilseeds 1

اس بیج کےحیرت انگیز فوائد جانئے

ہم میں سے اکثر لوگ تخم ملنگا کی افادیت سے ناواقف ہیں ۔یہ ناصرف گرمی میں تازگی دیتا ہے بلکہ اس میں موجود خصوصیات جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ صحت کے بہت سے مسائل کا بھی خاتمہ کرتی ہیں ۔ایک چائے کا چمچہ تخم ملنگا دودھ،روح افزا،فالودہ یا خالی پانی میں ملا کر پینے سے آپ یقینناََ تازہ دم اور توانا رہیں گے۔

تخم ملنگا کے فوائد بے شمار ہیں جن میں سے چند ہم یہاں بیان کر رہے ہیں ۔توانائی سے بھر پور ہے:

تخم ملنگا کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے جسم میں کاربوہائڈریٹ،پروٹین ،فیٹس ،شکر،فائبر،وٹامنز اور منرلز کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔تخم ملنگا جسم کی کارکردگی کوبہتر بناتا ہے اور بہت سے مسائل سے بچاتا ہے۔ہاضمے میں مدد دیتا ہے:

ماہرین کا کہنا ہے کہ تخم ملنگا میں فائبر وافر مقدار میں موجود ہیں جو غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔اس میں ڈیٹوکس کرنے کی خصوصیات موجود ہیں جو پورے نظام ہضم کی صفائی کرتے ہیں۔جب پیٹ سے ٹوکسن صاف ہو جاتاہے تو ہاضمہ کے نظام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔اس طرح پیٹ بہت سی خرابیوں جیسے درد،بد ہضمی اور گیس سے محفوظ رہتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت