NAB summons Shehbaz Sharifs wife daughters in assets beyond means case 1280x720 1

احتساب عدالت کانصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

ویب ڈیسک(لاہور) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ نصرت شہباز کیاشتہارات مختلف جگہوں پرآویزاں کیے جائیں ،جبکہ نصرت شہباز کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت کا چار صفحات پر مشتمل آرڈر جاری کیا۔عدالت نے نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔
تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ نصرت شہباز کے اشتہاری ہونے کے متعلق اشتہارات مختلف جگہوں پر آویزاں کیے جائیں، شہباز شریف نے میڈیکل سہولیات کی شکایات کیں، شہباز شریف آئندہ سماعت پر سہولیات کی عدم فراہمی پر تحریری درخواست عدالت میں جمع کروائے۔سلمان شہباز، رابعہ عمران سمیت تین ملزمان جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، عدالت شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کو وعدہ معاف گواہ کی کاپیاں فراہم کرتی ہے
تحریری حکم میں عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نصرت شہباز کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کروائیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں مولانا کو آن بورڈ لینا چاہیے، رانا ثناء اللہ