a0a0d3e6 milorad dodik

بوسینیا ہرزیگوینیا کے صدر سیفک ڈزافروچ کا دورہ پاکستان

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان بوسینیا ہرزیگوینیا کے صدر سیفک ڈزافروچ دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری نا کہا کہ بوسینیائی صدر کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔ بوسینیا ہرزیگووینا کے صدر اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم اور صدر سے ملاقات کریں گے۔ صدر سپیکر قومی اسمبلی ، وزیر خارجہ، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترجمان کے مطابق بوسینیا ہرزیگووینا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔سیفک ڈزافروچ کی وزیراعظم عمران خان سے 2019 میں مکہ مکرمہ میں 14ویں او آئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بوسینیا ہرزیگوینیا کے ساتھ پاکستان کے پرجوش اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ پاکستان 1994-95 کے دوران اقوام متحدہ کے امن مشن میں نمایاں طور پر شامل رہا۔
بوسینیا ہرزیگوینیا نے دو ہزارپانچ کے زلزلہ اور 2010 کے سیلاب میں پاکستان کو امداد فراہم کی، ترجمان دونوں ممالک تجارت،تعلیم،ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں مزید گہرے تعاون کے لیے پرعزم ہیں، ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ صدر کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس فائز عیسیٰ مجھے ذہنی طور پر ٹھیک نہیں لگتا، عمران خان