Lessons from Balakot 640x336 1

پاک فضائیہ کی تاریخ میں 27 فروری ایک ناقابل فراموش دن

اسلام آباد : ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی تاریخ میں 27 فروری ایک ناقابل فراموش دن کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ گزشتہ سال اسی روز پاک فضائیہ نے دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کر کے اس کا غرور خاک میں ملا دیا.پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اسی روز دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا.اس دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایوی ایشن آرٹس کی نمائش کا انعقاد کیا ہے.اس نمائش میں نوجوان آرٹسٹس کے فن پارے شامل ہیں.ان کے علاوہ مشہور ایوی ایشن آرٹسٹ گروپ کیپٹن ریٹائرڈ حسینی کے فن پارے بھی رکھے گئے ہیں.یہ نمائش عوام کے لیے 28 اور 29 فروری کو کھلی رہے گی.پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حوالے سے ایک پرومو جاری کر دیا ہے

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار