اسلام آباد : وزارت صحت تفصیلات کے مطابق اب تک قومی ادارہ صحت میں کوروناوائرس کے 104 سیمپلز کا ٹیسٹ منفی آیا ہے.ملک بھر کے داخلی مقامات سے اب تک چھ لاکھ افراد کو اسکریننگ کے عمل سے گزارا گیا.
وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ میں بھی قومی ادارہ صحت کی سہولت سے کورونا کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا. ملک کے داخلی راستوں پراسکریننگ کے عمل پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے.