PM allies dinner 1

وزیر اعظم کا اتحادی جماعتوں کو ظہرانہ: اتحادی جماعتوں کا حکومت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار

ویب ڈیسک: وزیر اعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کا ظہرانہ ختم

وزیر اعلی پنجاب اور خیبر پختوانخواہ شریک ،شاہ محمود قریشی،بابر اعوان،،شفقت محمود، پرویز خٹک،فواد چوہدری شریک-

گورنر سندھ اور کے پی کے کی بھی ظہرانہ میں شرکت،ایم کیو ایم کی نمائندگی سید امین الحق اور خالد مقبول صدیقی نے کی،پیر پگاڑا، فہمیدا مرزا اور شاہ زین بگٹی بھی موجود تھے-

ظہرانہ میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،اتحادی جماعتوں کا حکومت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار،وفاقی محکموں کو مزید متحرک کیا جائے،اتحادیوں کی رائے

مزید پڑھیں:  صوابی سٹی پولیس سٹیشن میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 35 زخمی

وزیر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ عوام کے مساَئل حل کرنے کے لیے میکانزم تیار کر لیا گیا ہے،جب حکومت ملی ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر تھا،17 سال بعد کرنٹ اکاونٹ خسارہ مثبت ہوا،معاشی ٹیم نے محنت کی اور ملکی معیشت کو استحکام ملا.

ذرائع کے مطابق ظہرانے میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سندھ حکومت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا،سندھ کے ہر محکمے میں صرف پیپلزپارٹی کا کنٹرول ہے،سندھ کی بیوروکریسی وفاق کے منصوبوں کو بھی پیپلزپارٹی کی مرضی سے چلا رہی ہے،وفاق کے منصوبوں میں منتخب ارکان پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنا مناسب نہیں، اتحادی ارکان.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان

ایم کیو ایم کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق تحفظات کا اظہار، ان کا کہنا تھا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کام انتہائی سست روی کا شکار ہے،سندھ حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے کراچی کے لوگوں متاثر ہورہے ہیں،احساس پروگرام اور بیت المال میں بھی سندھ حکومت من پسند افراد کو نواز رہی ہے، سندھ حکومت ہمارے حلقوں کو جان بوجھ کر نظرانداز کررہی ہے، اتحادی ارکان کا شکوہ.