download 2 54

ڈنمارک کے سفیر کی وزیرِ توانائی عمر ایوب سے ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ڈنمارک کے سفیر کی وزیرِ توانائی عمر ایوب سے ملاقات، دوران ملاقات میں توانائی کے شعبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا، عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہمارا مقصد ملک میں مقامی وسائل سے انرجی کی شرح پیداوار بڑھانا ہے، 2025 تک قابل تجدید انرجی کا حصہ 20 فیصد ہو جائے گا، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی تکمیل مسابقتی بولی کے ذریعے کی جائیگی، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کار کو فروغ دینے کیلئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، توانائی مارکیٹ کو وسیع اور مسابقتی بنایا جا رہا ہے، ڈینش سفیر کا کہنا تھا کہ ڈنمارک پاکستان کی قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے، پاکستان کی نئی قابل تجدید پالیسی قابل ستائش ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں جان اور مال کا تحفظ نہیں ہے:سینیٹر شبلی فراز