c0ed6776 075c 4e97 9c44 fd0bf795e719

بوسنیا کے چئیرمین جناب شفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے کے اختتام پر پاکستان سے روانہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): بوسنیا ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین جناب شفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے کے اختتام پر پاکستان سے روانہ ہو گئے، جناب شفیق جعفرووچ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے تھے، بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر نے 4 سے 5 نومبر تک پاکستان میں قیام کیا، اعلی سطحیٰ وفد بھی جناب شفیق جعفرووچ کے ہمراہ آیا تھا، جس میں سلامتی کے وزیر اور صدارتی مشیرشامل تھے، جناب شفیق جعفرووچ نے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں کیں، بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر کو نشان پاکستان کا اعزاز بھی عطا کیا گیا، بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر نے قومی اسمبلی کے سپیکر اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی، جناب شفیق جعفرووچ کی تجارت وسرمایہ کاری کے لئے وزیراعظم کے مشیر اور دیگر اعلی شخصیات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں تھیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی قیمتوں میں ریلیف دینے سے روک دیا