news 1603801357 3868

اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی کو کورونا کیسز سامنے آنے پر سیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد):شہرِ اقتدار کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کا معاملہ، وزارت صحت کی ہدایت پرمختلف تعلیمی ادارے سیل کرنے کا عمل جاری، اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی کو کورونا کیسز سامنے آنے پر سیل کرنے کا فیصلہ، اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 12 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی الیون ون کو بھی سیل کردیا گیا،آئی ایم سی جی سکول میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث سیل کیا گیا، ہاسٹل میں رہنے والے متاثرہ طلباء طالبات کو آئسولیٹ کردیا گیا، متاثرہ طلباء کے رابطے میں رہنے والے افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، سکول اور یونیورسٹی کی حدود میں ڈس انفیکشن کا عمل بھی مکمل کرنے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں:  کھپت میں کمی پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان