mike

علی خامنہ ای نے جھوٹ کا سہارا لے رکھا ہے: پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ذمے داری قبول کرنے کے بجائے عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ پومپیو کے مطابق حالیہ انتخابات کے بعد جس میں عوام کی ادنی ترین شرکت ریکارڈ کی گئی ، ایرانی حکمراں نظام اپنی قانونی حیثیت کھو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار

امریکی وزیر خارجہ نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ علی خامنہ ای نے یوکرین کے مسافر طیارے میں شہریوں کی ہلاکت اور ایرانیوں کی صحت کو درپیش اندرون ملک خطرات کی ذمے داری قبول کرنے کے بجائے مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

پومپیو کا اشارہ ایرانی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر پردہ ڈالنے کی جانب تھا۔