umrah afp

سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سےعمرہ ویزے جاری کرنے کا عمل روک دیا

دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے ‘کرونا وائرس’ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کی حکومت نے کرونا سے متاثرہ ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد عارضی طور پر روکنے کے ساتھ مسجد نبوی کی زیارت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

سعودی عرب کی حکومت نے کرونا سے متاثرہ ملکوں سے سیاحتی ویزوں پر آنے والے شہریوں کو بھی مملکت میں داخلے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیاحتی اور عمرہ ویزے جاری کرنے کا عمل روک دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، شدید بارشوں کا امکان

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ سعودی شہریوں اور خلیج تعاون کونسل میں شامل ریاستوں کے شہریوں کے مملکت میں سفرکو معطل کر دیا۔ تاہم بیرون ملک سعودی شہری اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ وہ مملکت میں واپس آ سکتے ہیں۔ قومی شناخی کارڈ رکھنے والے افراد اور خلیج تعاون کونسل کے باشندے سعودی عرب سے باہر اپنے ملکوں کو سفر کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل 28جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگی

حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کی زیارت پر پابندی عارضی اقدامات ہیں جن کا مقصد کرونا وائرس کے خطرات کی روک تھام کرنا اور مملکت اور دنیا بھر کو اس وائرس سے بچانے میں مدد کرنا ہے۔