download 11

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا کرونا وائرس پر ہنگامی اجلاس

اسلام آباد،اجلاس کے دوران سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کیا تمام ائرپورٹ و انٹری پوائنٹس پر کرونا وائرس کے تشخیص و علاج کی سہولیات موجود ہیں، کرونا وائرس پھیلنے کی صورت میں حکومت نے فوری روک تھام کیلئے کیا منصوبہ بندی تیار کی ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے و فوری روک تھام کیلئے کیا حکومت نے کوئی ہنگامی پلان تیار کیا ہے، کیا ہر ہسپتال میں کرونا وائرس کے تشخیص و علاج کیلئے ادویات و دیگر ضروریات موجود ہیں، رحمان مکل نے کہا کہ کروناوائرس کی پھیلا کے پیش نظر ماسک کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے، حکومتی و غیر حکومتی فلاحی ادارے عوام میں مفت ماسک تقسیم کرے، اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ کم قیمت پر مناسب مقدار میں ملک بھر میں ماسک تیار کرنے کی ہدایات دی جائے ، ائیرپورٹ و دیگر مقامات پر عملے کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دی جائے، انہوں نے کہا کہ فوری قوم اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، حکومتی و پرائیوٹ چینلز عوام میں کرونا وائرس کے متعلق بیداری مہم چلائے، ایران برادر ملک ہے سے شکوہ ہے کہ ہمیں کرونا وائرس کا پہلے اطلاع نہ دی، اسوقت بھی ایران سے دو فلائٹ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری ،بین الاقوامی سرمایہ کار گروپس سے رابطے