download 12

عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد سعودی عرب کے لئے سفر نہیں کر سکیں گے

کراچی: ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی سعودی عرب کے لئے پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کی جارہی ہیں۔سعودی حکومت کی ہدایات پر پاکستان سے روانہ ہونے والے عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد سعودی عرب کے لئے سفر نہیں کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین اولمپک کمیٹی کا اسرائیل کو مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ

سعودی عرب کا اقامہ اور مستقل قیام کی اجازت رکھنے والے سعودی عرب کے لئے سفر کر سکتے ہیں ۔پی آئی اے سعودیہ میں مقیم عمرہ زائرین کی وطن واپسی تک اپنی پروازیں معمول کے مطابق جاری رکھے گی۔ پی آئی اے سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔

مزید پڑھیں:  موجودہ کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے،محمود خان اچکزئی