pic 1567017422

وزیراعظم کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے”۔انہون نے کہا کہ اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ذہن میں رکھنا چاہئیے کہ اس مرض کے 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تشویش اور پریشانی کی بات نہیںہے ، بطور مسلمان یہ دعا بھی ہمیں پڑھنی چاہئے تاکہ اس مرض سے عافیت اور حفاظت میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ معاون خصوصی نے کہا البتہ حفاظتی تدابیر اختیار کرناخصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے۔ مسلمانوں کیلئے تو "صفائی نصف ایمان ہے”۔

مزید پڑھیں:  24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری