دوحہ : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دوحہ میں جاری افغان امن عمل کانفرنس کے موقع پر انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ رتنو مارسودی سے ملاقات ہوئی،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور ہندوستان میں جاری پر تشدد واقعات سمیت، خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں انڈونیشیا کی طرف سے پرزور تعاون کا یقین دلایا.
