مسلمانوں کو تشدد سے قتل کیا گیا ،مساجد اور قبرستانوں کی توہین کی گئی: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ بارباردہراتا ہوں کہ مودی کا ہندوتواایجنڈا نازی پروگرام سے متاثرہ ہے.مودی نے بطور وزیراعلی گجرات میں جو کیاوہی نئی دلی میں اب دکھائی دے رہا ہے. نئی دلی میں مسلمانوں کے جلائے گئے گھر اور کاروباری مراکز کی تصاویرمنظر عام پر ہیں.وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ دنیا کومودی کی فاشسٹ،نسل پرست اور حکومت کی ظالمانہ حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا.عالمی برادری مودی حکومت کے مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ اقدام کورکوائے.
