22e7f4fb 2a64 4fb8 a64e 694bcfda847c 16x9 600x338

پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد : سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کا فیصلہ مسترد کر دیا.حکومت نے پیٹرولیم لیوی 106 فیصد تک بڑھا دی ہے جبکے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں.

شیری رحمان نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھ رہا ہے. پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونی چاہئیں .4 کھرب 80 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے ہے.

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا.پیپلز پارٹی کے دور میں تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 120 ڈالر فی بیرل تھی، لیکن ملک میں تیل کی قیمت 63 روپے لیٹر رہی.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں 22 دہشتگرد 3الگ الگ کارروائیوں میں ہلاک،6اہلکار شہید

اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل ہے، مہنگائی سرکار عوام پیٹرول 112 روپے لیٹر بیچ رہی ہے.

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 19 فیصد کمی ہوئی ہے جبکے مہنگائی سرکار نے پیٹرولیم مصنوعات میں صرف 4 فیصد کمی کی ہے.