پشاور:ایف آئی اے سائبرکرائم کی کارروائی ،سابق وی سی جامعہ بنوں عابد علی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ملزم نے رجسٹرارعہدے پر تعیناتی کے حوالے سے بلیک میل کیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر وی سی کی ویڈیو وائرل کی،ملزم جوہر اعجاز نے 30لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا،ایف ائی اے کا کہنا ہے کہ مطلوب ملزم کا موبائل تحویل میں لے لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے
