269408531580451380 scaled

برطانیہ آج یورپی یونین سے دستبردارہوجائے گا

برطانیہ سینتالیس سالہ رکنیت کے بعدآج (جمعہ) یورپی یونین سے دستبردارہوجائے گا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ ڈے کاخیرمقدمی اعلان کرتے ہوئے اسے نئے دور کاآغازقراردیااورآج وہ اپنے قومی خطاب میں برطانیہ کومتحدکرنے کاعزم ظاہر کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان

بریگزٹ معاہدہ گزشتہ سال اکتیس مارچ تک مکمل ہوناتھا لیکن یورپی یونین اورسابق وزیراعظم تھریسامے کے درمیان برطانیہ کے انخلاء کایہ معاہدہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے مسترد کرنے کے نتیجے میں متعددمرتبہ تاخیرکاشکارہوا۔

مزید پڑھیں:  دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل 28جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگی

اپنا تبصرہ بھیجیں