dddd 3

ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

ویب ڈیسک :سینئیر بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی،ترجمان دفتر خارجہ کہنا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا، بھارتی افواج نے 30 دسمبر کو بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے ایک 34 سالہ شہری شدید زخمی ہو گیا،

مزید پڑھیں:  واپسی کاتصور بھی نہ کیاجائے، ڈی چوک پہنچ کر رہیں گے، گنڈاپور

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت رواں برس 3097 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے، رواں برس بھارتی فائرنگ سے 28 شہادتیں اور257 افراد زخمی ہو چکے ہیں، بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے، ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی حق پر ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای