552da4273b816

احتساب عدالت میں میں منی لانڈرنگ کی سماعت

اسلام آباد:احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ سے سندھ بنک کو 25ارب نقصان پہنچانے کے ریفرنس کی سماعت، احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ، بلال شیخ، حسین لوائی، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش یونس قدوائی، آسلم مسعود ، عدنان آفریدی طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئے ، بعض ملزمان کے طلبی کے نوٹس کی تعمیل نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ،احتساب عدالت کا ملزمان کے تازہ ایڈریس، موبائل نمبر، ای میل کی تفصیلات مرتب کرنے کی نیب کو ہدایت دیں ،عدالت نے کہا کہ دوران تحقیقات ملزمان سے تمام تفصیلات لی جائے ، جج محمد اعظم خان احتساب عدالت نے پیش نہ ہونیوالے ملزمان کی طلبی کے نوٹس درست ایڈریس پر بھجوانے کی ہدایت کی ،عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 26مارچ تک ملتوی کر دی

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر کے مراکز صحت کو 6 ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا، مریم نواز