39157769 2608238756068625 5976449281601568768 n 640x480 1

ڈاگئی میں عامر تہکال کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

صوابی:ڈاگئی میں خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس گردی کے خلاف ڈاگئ کے زیر اہتمام عامر تہکال کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ سے جماعت اسلامی یوتھ صوابی کے صدر عمادالدین یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم اور بربریت ہمیں بالکل منظور نہیں،

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج :خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے اسلام آباد روانہ

صرف آئی جی کے ملوث لوگوں کو معطل ہونے سے کام نہیں چلے گا.جوڈیشل انکوائری ٹیم بنائے اور ملوث پر FIR درج کریں ورنہ 26 جون کوصوبہ میں ساری شاہراہیں بند کرینگے، اس موقع پر جماعت اسلامی پی کے 46 کے صدر عبید امان یوسفزئی اسامہ بصر اور اجملی خان ترکئی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 28 ہو گئی