lll 16

حکومت کا مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لئے اہم اقدام

ویب ڈیسک (اسلام آباد):حکومت کا مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لئے اہم اقدام، مہنگائی کے اسباب جاننے اور اس کے شد باب کیلئے نیا سسٹم لانے کا فیصلہ، مہنگائی سے متعلق فیصلہ سازی کیلئے اسپورٹ سسٹم تیار وزارت منصوبہ بندی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نیا اسپورٹ سسٹم متعارف کرا دیاجائیگا، نئے نظام میں ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نرخنامہ کا موازنہ کیا جائیگا،

مزید پڑھیں:  درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے

یہ موازنہ ادارہ شماریات کے ہفتہ وار جمع کردہ ڈیٹا سے کیا جائیگا، ضلعی انتظامیہ اور ادارہ شماریات کے جاری کردہ نرخوں کے موازنہ کا کوئی میکانزم نہیں، نئے سسٹم کے تحت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا سکے گا، نئے نظام پر عملدرآمد نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے ذریعے کیا جائیگا، نئے سسٹم کے تحت حقائق کی بنیاد پر فیصلہ سازی کی جا سکے گی۔

مزید پڑھیں:  اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور انتظامی سربراہ سے محروم ، تعلیمی اور دیگر امور ٹھپ