ویب ڈیسک :حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد کریم خلیلی دورہ پاکستان پر پہنچ گئے، استاد کریم خلیلی، وفد کے ہمراہ آج تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے، استاد کریم خلیلی، وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے،
حزب وحدتِ اسلامی کے سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر معززین سے بھی ملیں گے، استاد کریم خلیلی کا دورہ امن کیلئے پاکستان کی افغان سیاسی قیادت تک رسائی کا حصہ ہے.