ErdU72vXcAMNaWO

عوامی راج قائم کرکے کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کریں گے- بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک:ملاکنڈ بٹ خیلہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، جلسے سے بلاول بھٹو زرداری کا خطاب ان کا کہنا تھا کہ عوامی راج قائم کرکے کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کریں گے.ملاکنڈ کے عوام نے شہادتوں کے بدلے ان دہشت گردوں کو بھگادیا جنہیں امریکہ نہ بھگا سکے.بے نظیر کے بات کو ملاکنڈ کے عوام نے دہشت گردوں کے بھگانے سے ثابت کردیا.

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب پی پی پی حکومت نے ان کو بھگایا تو اس وقت بزدل عمران کی طرح ان کا ساتھی تھا.
لیکن پاکستانی عوام نے ان لوگوں کو بھی فوج سے ملکر شکست دی.ہم نے بہت دکھ دیکھے ہیں ہم نے اے پی ایس کے دکھ بھی دیکھا. اس وقت عمران ناچ گانو میں مصروف تھے.اس بزدل عمران نے بچوں پر بھی رحم نہ کھا کراحسان اللہ احسان کو رہا کروا دیا.گزشتہ روز جب بلوچستان میں لاشیں لاکر جینے کے حق کا مطالبہ کرہا تھا لیکن یہ کس قسم کی بزدلی تھی جو ملاقات تک تیار نہ تھے. بے نظیر بھٹو میاں افتخار سمیت کسی ایک شہید کو انصاف نہ دلا سکا. جب تک دہشت گردوں کو سزا نہیں دے سکیں گے تو ہم اپنے شہیدوں کے سامنے شرمندہ ہیں.

مزید پڑھیں:  غزہ پر وحشیانہ بمباری، 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید

ان کا کہنا تھا کہ عمران نے ثابت کیا کہ نئے پاکستان میں جینا مشکل لیکن موت آسان ہے. ہماری پوری معیشت تباہ ہوگئے. خوردنی اشیاء سمیت ہر چیز مہنگائی کے آسمان کو چھو رہی ہے. پورے ریجن میں پاکستان سب سے پیچھے ہے. پاکستان میں جو مہنگائی ہے یہ تو افغانستان اور بنگال میں بھی نہیں. سیلیکٹڈ کو کچھ پتہ نہی کہ کیا ہوراہے. تاریخی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری والا عمران کا نیا پاکستان ہے. عمران کا پورا ٹولہ نا اہل اور نالائق ہے ان سے ملک نہی چلایا جارہا. ایک کروڑ نوکریاں دینے والے نے نوجوانوں کو بروز گار جبکہ پچاس لاکھ گھر والے نے سر کا چھت چھین لیا. نوے دن میں کرپشن کا خاتمہ کرنیوالے، مالم جبہ، بلین ٹری، اور دیگر متعدد کرپشن کا کیا کریگا. جب تک ہر پاکستانی کے لیے ایک قانون نہیں ہوگا کرپشن ختم نہیں ہوسکتا.

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ. ان کا ظلم ابھی بند نہیں ہوا اب وہ 1973کے ایئن پر بھی ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن عوام کے ہوتے ہوئے وہ کامیاب نہیں ہوسکتے. اٹھارویں ترمیم کو ختم نہیں کرسکتے. پختون نوجوانوں کے ایک سو ساٹھ ملین روپے ہڑپ کر لیے گئے. سی پیک اور سوئ گیس سے بھی پختون اکو محروم کرنا چاہتا ہے.ہم فاٹا کو پختون خواہ میں ضم کرنا چاہتے تھے جبکہ انہوں نے پختون خواہ کو فاٹا میں ضم کردیا. ایسا پاکستان چاہتے ہیں کہ عوام اپنے فیصلے خود کر. ایسے پاکستان کے لئے ہمارے قیادت نے شہادت دی اور کارکنوں نے کوڑے کھائے. ہم یہ نہیں ہونے دینگے کہ ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم عوام کے مستقبل سے کھیلین. جب وہ وقت آئیگا کہ پاکستان کے فیصلے عوام خود کریں گے تو سب ٹھیک ہوگا.