ویب ڈیسک (اسلام آباد )امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے ۔زلمے خلیل زاد آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے مل کر افغان مفاہمتی عمل پر اعتماد میں لیں گے ۔سفارتی زرائع کے مطابق دوحہ میں جاری افغان مفاہمتی عمل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ۔زلمے خلیل زاد اس پیش رفت اوت بین الافغان مزاکرات کے بارے میں پاکستانی قیادت کو آگاہ کریں گے۔