Shafqat Mahmood 2

پہلی سےآٹھویں تک سکول عیدتک بند،انٹرتک تعلیمی ادارےکل سےکھولنےکافیصلہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد) حکومت نے پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھنے اور 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں تمام وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج کیلئے جانے والے پی ٹی آئی قافلے پر شیلنگ

اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے بورڈز کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی، تاہم این سی او سی کے حکام کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک سکولزعید تک بند رکھے جائیں گے، جب کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کےساتھ کھولنےکا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں او ، اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینےکا فیصلہ ہوا، جب کہ کہا گیا کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  گورنرکا وزیراعلی کو خط، صوبائی حقوق کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس کی تجویز