peshawar high court   pukhtoogle 1

پشاورہائیکورٹ: صوبہ بھرکی ماتحت عدالتوں کو کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کی سخت ہدایات جاری

ویب ڈیسک(پشاور)کورونا کی تیسری لہر میں مسلسل اضافہ کے باعث پشاورہاٸی کورٹ نےکورونا صورتحال پر صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کو ایس او پیز کی سخت ہدایات جاری کردیں ۔

عدالت کے مطابق کورونا کیسز میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے، مزید پھیلاو روکنے کو ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔
صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں مخصوص اور انتہاٸی اہم کیسز کی سنواٸی ہوگی، ساٸلین کا رش عدالتوں میں کم رکھنے کے لیے غیر ضروری معاملات کو ختم کرنے متعلقہ وکلا کو فوری آگاہ کیا جاۓ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان

پشاورہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق دفاتر میں 50 فیصد حاضری کے فارمولے کو قانونی طریقہ کار کے تحت یقینی بنایا جاۓ،ایک ہی عدالت میں ہمہ وقت متعدد کیسز کی سنواٸی سے گریز کیا جاۓ، کام کے دوران کورونا سے بچاو یقینی بنانے ماسک سینیٹاٸزر اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے

مزید پڑھیں:  لاہور میں تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل