.jpeg

خیبرپختونخوا کےکورونا سے متاثرہ اضلاع میں پابندیوں سے متعلق احکامات جاری

ویب ڈیسک(پشاور)کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پختونخوا میں تمام سینمااورمزارات بند,تمام کھیلوں وثقافتی سرگرمیوں پرپابندی عائد کر دی گئی ،کاروبارشام 6سے سحری تک بند رہیں گے، محکمہ داخلہ نےاعلامیہ جاری کردیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبہ میں تمام کاروبارشام 6سے سحری تک بند رہیں گے,ادویات کی دکانیں,ویکسینیشن مراکز تندور,ٹیک اوے کے لیے ہوٹل وریستوران اورپٹررول پمپ کھلے رہیں گے اور الاضلاعی ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصدسواریاں سفرکرسکیں گی,تمام سرکاری ونجی دفاترمیں پچاس فیصدعملہ دفاتراورنصف گھروں سے کام کرے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا 632 ارب روپے سے زائد قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا
مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت الیکشن کمیشن نے چیلنج کردی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پختونخوا میں نمازتراویح کاانعقاد کھلی جگہوں پرکیاجائے گاجس کے لیے انتظامیہ علماء کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔

اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھرمیں تمام سینمااورمزارات بند,تمام کھیلوں وثقافتی سرگرمیوں پرپابندی رہے گی۔