1800x1200 coronavirus 1 2

کورونا کی یلغارجاری،مزید 118افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد) پاکستان میں ہلاکت خیزوبا کورونا سے آج مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اور اس وباء سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 117 ہوچکی ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 ہزار 611 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 795,627 ہوگئی جن میں سے اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 88 ہزار 698 ہے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 55 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 611 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا 632 ارب روپے سے زائد قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے ساتھ ہی پاکستان میں عالمی وباء سے ہونے والی اموات کی تعداد 17 ہزار 117 ہوچکی ہے ، ملک میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 7 ہزار 964 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 593 بتائی گئی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا 3 ہزار 103 کورونا سے انتقال کرگئے ، بلوچستان میں 232 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 660 ، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 461 افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج پر احتجاج ختم کرنےکا اعلان

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ77 ہزار 593 کورونا مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 598 رہی ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 13 ہزار 121 افراد عالمی وباء کا شکار ہوچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 72 ہزار 981 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں یہ تعداد 21 ہزار 618 رہی جب کہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 463 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 253 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔