Coronavirus teaser

کوروناوائرس :پاکستان میں مزید 70 افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا وائرس کےوار جاری، پاکستان میں مزید 70 افراد جان کی بازی ہارگئے اورمزید 4 ہزار 825 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 452 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 219 ہے اور 6 لاکھ 94 ہزار 46 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری میں 81 لبنانی شہید، نیتن یاہو کاجنگ بندی سےانکار

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 990 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 599، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 134، اسلام آباد 665، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 462 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امل ملیشیا سے حزب اللہ، حسن نصراللہ کی مثالی کامیابی کاسفر

سرکاری ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73 ہزار 450، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 77، پنجاب 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ 2 لاکھ 78 ہزار 545، بلوچستان 21 ہزار 743، آزاد کشمیر 16 ہزار 591 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔