Untitled 1 592

حکومت کا کورونا ویکسین عوام تک پہنچانے کے لیے بڑی مہم شروع۔اسد عمر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورنا ویکسین عوام تک پہنچانے کے لیے بڑی مہم شروع کررہے ہیں، جون اور جولائی تک دو کروڑ ویکسین پاکستان پہنچ جائیں گی، انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی نظر آرہی ہے، کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسینیشن ہے، ہمیں ویکسینیشن پر زیادہ توجہ دینا ہے، مجموعی طور پر اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسینیشن ہوچکی ہے، رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ تک ویکسینیشن چاہتے ہیں، چاہتے ہیں عید سے پہلے ایسی صورت حال پر پہنچیں کہ بندشیں نہ کرنا پڑیں۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

اسد عمر نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں پڑوسی ممالک جیسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، صوبوں میں ویکسینیشن مراکز میں اضافہ کیا ہے، گزشتہ روز پہلی مرتبہ ایک دن میں تین لاکھ 83 ہزار ویکسین لگائی گئیں، کورونا ویکسین خریدنے کی ذمہ داری وفاق اٹھا چکا ہے، وفاق مفت ویکسین فراہم کررہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا، ہمیں ویکسینیشن کی استعداد مزید بڑھانی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے فتح 2گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا اب بھی ختم نہیں ہوئی ہے، پھیلاؤ کم ہوا ہے، سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے احتیاط زیادہ کرنا ہوگی، احتیاط کی ضرورت اب بھی ہے، دنیا نے تعریف کی پاکستان کورونا وبا سے بچنے میں بہت کامیاب رہا، بروقت فیصلوں کی وجہ سے معیشت بھی چلی اور وبا سے بھی نمٹے، ہم چاہتے ہیں بندشیں ختم ہوں اور کاروبار چلے، حکمت عملی اس وقت کامیاب ہوگی جب ہر پاکستانی تعاون کرے گا۔