سرکلر جاری

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر سفارشوں کی روک تھام کیلئے سرکلر جاری

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر سفارشوں کی روک تھام کیلئے سرکلر جاری کردیاگیا۔
جعلی سفارش اور جعلی کارروائیوں سے بچاؤکیلئے سرکاری محکموں کو سرکلر کے ذریعے باضابطہ طورپر آگاہ کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری سرکلر کے مطابق عون حیدر گوندل اور عارف اللہ پرنسپل سٹاف آفیسر تعینات ہیں، نجم الحسنین وزیر اعلیٰ کے چیف سکیورٹی آفیسر جبکہ نصیر احمد پرنسپل اسٹاف آفیسر کوآرڈینیشن تعینات ہیں۔
سرکلر میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ افسران کے علاوہ وزیر اعلی کے کوئی اسٹاف آفیسر، فوکل پرسن یا کوآرڈینیٹر نہیں ہیں ۔
مذکورہ افسران ہی وزیر اعلیٰ کی طرف سے سرکاری حکام کے ساتھ رابطوں کے مجاز ہیں۔
سرکلر کے مطابق ان کے علاوہ خود کو وزیر اعلیٰ کا اسٹاف آفیسر، فوکل پرسن یا کوارڈینیٹر ظاہر کرکے فون کالز کرنے والوں کو درست نہ مانا جائے، سرکلر کا مقصد غیر مجاز سرگرمیوں اور دھوکہ دہی کو روکنا ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان، سکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونے کا انکشاف