شمالی وزیرستان، سکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونےکا انکشاف کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاخیمار کے علاقے میں گرلز مڈل سکول کو گزشتہ روز آگ لگائی گئی تھی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے سکول جلانے کے درج مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ 5 ملزمان نے رات کو سکول میں داخل ہو کر کمروں میں آگ لگائی۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ استاد کی ایماء پر طالبات کو ہراساں کرنے اور خوف پھیلانے کے لیے آگ لگائی گئی۔
سکول انتظامیہ کے مطابق کچھ عرصہ قبل مارچ کے مہینے میں بھی تعلیم دشمنوں نے اسی سکول پر فائرنگ کرکے سولر سسٹم کو کافی نقصان پہنچایا تھا۔
یاد رہے کہ اس سکول میں تقریباً 400 سے زیادہ بچیاں زیر تعلیم ہیں۔
اہل علاقہ نے واقع پر مایوسی کا اظہار کیا جبکہ بچیوں کے سکول کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  موجودہ کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے،محمود خان اچکزئی