مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے الزام میں 3افراد گرفتار

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے الزام میں 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر آگ لگ گئی ہے، جسے بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ آگ کو محدود رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
آگ بجھانے کے عمل میں فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں، گرمی کی شدت اور ہوا میں تیزی کی وجہ سے آگ پھیل بھی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف دو روز قبل بھی مقدمات درج کروائے گئے، پہاڑیوں پر آگ لگنے سے متعلق آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ای الیون کے بالکل سامنے مارگلہ کی پہاڑیوں پر 15 مقامات پر آگ لگی تھی۔

مزید پڑھیں:  وانا بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال، امن و آمان کی بحالی کیلئے عوام سڑکوں پر نکل آئے