نوازشریف

نوازشریف سے پاکستان میں تعینات ناروے کے سفیر کی ملاقات

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے پاکستان میں تعینات ناروے کے سفیر پیرالبرٹ اِیلسوس نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی۔
ن لیگ کے صدر محمد نوازشریف نے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری، تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
ناروے کے سفیر نے محمد نوازشریف کو مسلم لیگ (ن)کا صدر منتخب ہونے پر مبارک دی،
میاں نواز شریف نے ناروے کے سفیر کا آمد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں‌ دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر