حلقہ بندیوں کا شیڈول

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیاگیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 23 جولائی کو جاری ہو گی، حلقہ بندیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔
بلدیاتی انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیاں یکم جون سے 19 جون تک ہوں گی، ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 20 جون کو کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 21 جون سے 5 جولائی تک دائر کیے جاسکیں گے، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 20 جولائی تک نمٹائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد تین رکنی کمیٹی کے کنوینئر مقرر کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کاخیبر پختونخوا میں سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنےکا حکم