پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پیٹرول کی قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے ،وزیراعظم