888555888

پشاور: کرپشن کاالزام، 9کرپٹ پولیس اہکارمعطل

ویب ڈیسک (پشاور)مبینہ کرپشن الزامات پر 9کرپٹ پولیس اہکاروں کے خلاف کاروائی کرکے معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن الزامات میں معطل پولیس اہلکاروں میں فیاض اللہ، صفدر شاہ اور محمد اسحاق ،خان زیب، آصف خان اورفہیم ، شاہ زرین، ساجد علی اورارشد اللہ شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پرائمری سکول ٹیچرز کا اپ گریڈیشن فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ

سی سی پی او پشاور نے واضح کیا ہے کہ پشاور پولیس میں کرپشن و بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

اس ضمن میں سی سی پی او نے چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشن اور ڈی پی او ضلع خیبر کو کرپشن الزامات میں معطل پولیس اہلکاروں کی انکوائری رپورٹس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر سفارشوں کی روک تھام کیلئے سرکلر جاری