دھمکی آمیز خط چیف جسٹس

دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے تیار ہیں: حکومت

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز مراسلے میں نواز شریف کا کردار ہے، چیف جسٹس سے شیئر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ کو نظر آیا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے، جلسے میں وزیر اعظم نے بیرونی سازش سے متعلق بات کی اور وزیر اعظم نے جس مراسلے کا ذکر کیا اس پر سوالات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی: شاہ زین بگٹی

انہوں نے کہا کہ قومی راز حساس نوعیت کے ہوتے ہیں جبکہ وزیر اعظم خط چیف جسٹس کو دکھانے کے لیے تیار ہیں اور خط مکمل تو نہیں بتا سکتا لیکن قابل ذکر بات کرنا چاہیں گے کہ مراسلہ عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے آیا اور مراسلے میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا ہے اگر عدم اعتماد تحریک کامیاب نہیں ہوتی تو خوفناک نتائج آ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانافضل الرحمان نے آئینی ترامیم کامسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا

اسد عمر نے کہا کہ مراسلہ صرف اعلیٰ ترین ملٹری قیادت سے شیئر کیا گیا ہے اور مراسلے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ذکر کیا گیا، بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد کی تحریک آپس میں ملے ہوئے ہیں جبکہ مراسلے میں اہم کردار نواز شریف ہیں۔