لوئر دیر

لوئر دیر میں پرائمری سکول کی دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق

ویب ڈیسک: لوئر دیر تحصیل لعل قلعہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول ڈپور کی زیر تعمیر دیوار گرنے سے متعدد طلبہ ملبے تلے دب گئے ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے تلے دبے 6 بچوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں ایک مزدور بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  طالب علم کی موت :سینکڑوں طلباء کا مالاکنڈ یونیورسٹی کے سامنے دھرنا

ہسپتال انتظامیہ نے ایک بچی کی موت کی تصدیق کر دی۔ وزیر اعلی محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ کو انکوائری کیلئے احکامات جاری کر دیئے۔ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بھی ہدایت جاری کردی ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا انعام ملے گا