منصوبے ختم

وفاق نے خیبرپختونخوا میں جاری 91منصوبے ختم کر دئیے

ویب ڈیسک: وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا میں جاری 177 منصوبوں میں سے 91ختم کردئیے گئے ۔
محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کی مالیت ایک ہزار 361ارب روپے ہیں، ختم کئے گئے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں کئی 70 فیصد تک مکمل ہوچکے ہیں۔
منصوبوں میں سوات موٹروے فیز ٹو، انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم کرک شامل ہے۔
محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ بٹ خیلہ ہسپتال میں برن سنٹر، سروزئی ڈیم ہنگو بھی شامل ہے۔
تاندہ ڈیم توسیع سمیت دیگر منصوبوں کو بھی پی ایس ڈی پی سے نکال دیا گیا، ایس آئی ایف سی منظور شدہ چشمہ رائٹ بینک کنال گریویٹی منصوبہ بھی نکال دیا۔
محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نے مزید بتایا کہ مردان میں انجینئرنگ اور وومن یونیورسٹی، سڑکوں کی تعمیر بھی پی ایس ڈی پی سے خارج کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  علی امین جلسوں میں کچھ ،اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں:عطاء تارڑ