مولانا عصمت اللہ

جے یو آئی کے سینئر رہنماء مولانا عصمت اللہ انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف ) کے سینئر رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ انتقال کر گئے ہیں ۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے مولانا عصمت اللہ کی نماز جنازہ کل صبح دس بجے قلعہ سیف اللہ میں ادا کی جائے گی،مولانا عصمت اللہ کا تعلق بلوچسان کے ضلع قلعہ سیف اللہ تھا ، وہ ملک کے سینئرسیاست دان تھے۔
مولانا عصمت اللہ 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 264 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
2008 کے عام انتخابات میں وہ آزاد امیدوار کے طور ژوب کم شیرانی کم قلعہ سیف اللہ سے پہلی بارایم این اے بنے تھے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا عصمت اللہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا عصمت اللہ مرحوم عالم باعمل ،قاضی ،منجھے ہوئے عالم اور جماعت کے مخلص ،وفادار،باوقار اور زیرک رہنما تھے مرحوم ہمہ جہت صفات کے مالک تھے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع