پشاور طالبہ پر تشدد

پشاور میں سکول انتطامیہ کیخلاف شکایت طالبہ کو مہنگا پڑ گیا،سکول انتظامیہ کا بچی پر مبینہ تشدد

ویب ڈیسک : تفصیلات کے مطابق سکول انتطامیہ کیخلاف شکایت طالبہ کو مہنگا پڑ گیا.شکایت کرنے پرسکول انتظامیہ کا بچی پر مبینہ تشدد.

طالبہ کے مطابق سکول کیخلاف شکایت کرنے پر اساتذہ نے تشدد کیا،سکول انتظامیہ پڑھائی کے وقت ہم سے صفائی کا کام لیتی تھی ،سکول میں صفائی کرنے پر اپنے والدین کے ذریعے سیٹیزن پورٹل پر کمپلینٹ درج کیاتھا،کمپلینٹ کے بعد سکول کی پرنسپل اور استانی نے مجھے ماراپیٹا.

مزید پڑھیں:  عید الاضحٰی پر سیکورٹی و صفائی ستھرائی پلانز پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے،علی امین گنڈاپور

بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچی کو اس لئے مارا کہ اس نے گھر میں شکایت کیوں کی،اساتذہ نے کہا کہ بچی سکول کو بھی گھر سمجھ کرصفائی کرے گی ،متاثرہ بچی کی والدہ کی محکمہ تعلیم سے نوٹس لینے کی اپیل کی.

مزید پڑھیں:  حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیاجائیگا،لاکھوں عازمین کی میدان عرفات آمد