بیرسٹر سیف علی امین گنڈاکی حمایت میں میدان میں آگئے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف بھی بندوقیں لانے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی حمایت میں سامنے آ گئے بولے علی امین گنڈاپور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کر رہے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے میں قباحت نہیں۔

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا،ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

رانا ثنااللہ پر تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ خود غنڈہ گردی اور تشدد کی بات کر رہے ہیں، اگر لائسنس یافتہ گارڈز حفاظت پر مامور ہوں تو اس میں برائی کیا ہے؟ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، رانا ثنا اللّٰہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی فکر کی بجائے اپنی فکر کریں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا عملہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے مزید کہا امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کے گھیرے میں ہے، کہ رانا ثنا اللہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں، بھاگنے نہیں دیں گے، رانا ثنا اللّٰہ عقل سے کام لے کر اپنے بھاگنے کا بندوبست کریں۔