Fawad Chaudhry 1 1280x720 1

عالمی برادری بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے پر بھارت پر پابندیاں عائد کرے-فوادچوہدری

ویب ڈسک : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نےپاکستان میں دہشتگردی کرنے پر بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی فوج کے افسر کا بلوچستان میں دہشتگردی کا بیان شرمناک ہے

مزید پڑھیں:  پاکستان نے بھارت سے اپنے لاپتہ 38دفاعی اہلکار مانگ لئے

انہوں نے آج ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بی جے پی کی قیادت  پر بھی سفری  پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم کی بندش کیلئے دائردرخواست پر پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

 وفاقی وزیر  نے بھارتی فوج کے ایک سابق افسر کی ویڈیو بھی دکھائی جس میں وہ بلوچستان کے علیحدگی پسندوں سے روابط کا اعتراف کررہا ہے۔