ریمانڈ منظور

توشہ خانہ کیس :بانی پی ٹی آئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک :اڈیالیہ جیل میں جاری توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی جس میں نیب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
سماعت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب وکیل شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 16 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لبنان: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد31تک پہنچ گئی