جمادی الثانی

ملک میں جمادی الثانی کا چاند نظرآگیا

ویب ڈیسک: ملک میں جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظرآگیا ‘ یکم جمادی الثانی 15 دسمبر بروز جمعے کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین عبد الخبیر کی زیر صدارت آباد میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوئے۔
چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا متفقہ فیصلہ کیا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ یکم جمادی الثانی 15 دسمبر بروز جمعے کو ہوگی۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے بھی چاند نظر آنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:  یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیدیا